فرانس: گھر میں آتشزدگی، ماں 7 بچوں سمیت ہلاک

پیرس: فرانس کے شمال مشرقی علاقے میں گھر میں آتشزدگی کے واقعے میں ماں اور 7 بچے دم گھٹنے کے باعث چل بسے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گھر میں آتشزدگی کا واقعہ پیرس سے 82 کلو میٹر دور چارلے سرمانے شہر میں پیش آیا ۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ گھر میں آگ رات کو لگی جب سب سو رہے تھے اور دیکھتے ہی دیکھتے گراؤنڈ فلور سے دھواں پورے گھر میں پھیل گیا۔مقامی پراسیکیوٹر نے تصدیق کی کہ گھر میں آگ کپڑے سکھانے والی مشین میں لگی اور دم گھٹنے سے ماں اور 7 بچے انتقال کرگئے، ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں 2 سے 14 سال کے درمیان ہیں اور مرنے والوں میں 5 بچیاں اور 2 بچے شامل ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں