امریکی ریاست میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ، 7 افراد ہلاک

کیلیفورنیا: امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں دو روز میں فائرنگ کا دوسرا واقعہ، گزشتہ روز مونٹیری پارک میں فائرنگ کے واقعے میں 10 افراد ہلاک ہوئے تھے، آج ہاف مون میں فائرنگ کے واقعے میں مزید 7 افراد ہلاک جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کیلیفورنیا کے شہر ہاف مون بے کے فارم ہاؤس میں پیش آیا جس میں 7 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، مسلح شخص نے فارم ہاؤس میں دو الگ الگ مقامات پر فائرنگ کی۔
رپورٹ میں پولیس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ فارم ہاؤس کے ایک مقام سے 3 جبکہ دوسرے مقام سے 4 لاشیں ملیں، پولیس نے ملزم کی فرار کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اسے حراست میں لے لیا، ملزم کی گاڑی سے ایک خودکار پستول بھی برآمد ہوا ہے۔
قتل کے محرکات کا تعین نہیں ہوسکا تاہم فائرنگ سے ہلاک ہونے والے 7 افراد سے متعلق بتایا گیا ہے کہ وہ کھیتی باڑی کے شعبہ سے منسلک تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں