خاتون جج دھمکی کیس: عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں استثنا کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج رانا مجاہد رحیم نے خاتون جج زیبا چودھری کو دھمکی دینے پر عمران خان کے خلاف کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں سپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت عمران خان کے وکیل نعیم حیدر نے چیئرمین پی ٹی آئی کی طبی بنیادوں پر استثنا کی درخواست دائر کی جب کہ عمران خان سماعت کے لئے عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
سپیشل پراسیکیوٹر نےعدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ عمران خان کی عدم پیشی پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں۔
عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کا وکالت نامہ اس کیس میں کیوں نہیں ہے؟ عدالت کے استفسار پر عمران خان کے وکیل نعیم حیدر نے بتایا کہ ہمیں نوٹس کا کل رات کو پتا لگا۔
بعد ازاں عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی استثنا کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں