پنجاب سمیت ملک بھر میں ڈینگی بے قابو، سینکڑوں نئے کیس رپورٹ

لاہور: پنجاب ، خیبر پختونخوا اور سندھ میں ڈینگی کے وار جاری ہیں، پنجاب میں مزید 230 جبکہ سندھ میں 341 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران لاہور سے 99، راولپنڈی سے 87، گوجرانوالہ سے 21 کیسز رپورٹ ہوئے، لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 266 مریض زیر علاج ہیں۔
ادھر ملتان میں ڈینگی کے کیسز میں اضافے کے باعث ریڈ الرٹ جاری ہے۔
دوسری طرف سندھ میں 341 کیسز سامنے آئے، رواں سال سندھ بھر میں10 ہزار 495 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ خیبر پختونخوا میں 287 نئے کیسز ریکارڈ ہوئے جس کے بعد صوبے میں ڈینگی کیسزکی تعداد 9 ہزار249 ہو گئی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں