ڈیل کے تحت حدیبیہ پیپر کی طرح ایون فیلڈ کیس بھی ختم ہو جائےگا: شیخ رشید

راولپنڈی: سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار اور مریم نواز کی ڈیل کی قوم کو سمجھ ہے اور نومبر میں باقی سب کو بھی سمجھ آجائے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ 74 وزراء کی فوج میں 22 بے محکمہ ہیں، وہ ویڈیو آڈیو لیکس کھیل رہے ہیں، ڈیل کے تحت حدیبیہ پیپر کی طرح ایون فیلڈ کیس بھی ختم ہوجائے گا۔
74وزراء کی فوج جس میں22 بےمحکمہ ویڈیوآڈیو لیکس کھیل رہی ہے۔ڈارمریم ڈیل کی قوم کوسمجھ ہے نومبر میں سب کوسمجھ آجاۓ گی۔ڈیل کےتحت حدیبیہ پیپرکی طرح ایون فیلڈ بھی ختم ہوجائےگا۔عوام کامسئلہ بجلی،گیس،آٹا،مہنگائی ہے،سائیفرنہیں۔12ربیع الاول کےبعد پالیٹکس آف لیکس ختم ہوگی اورسیاست گرم ہوگی
سابق وزیر کا کہنا تھا کہ عوام کا مسئلہ بجلی، گیس ،آٹا ،مہنگائی ہے سائفر نہیں، 12ربیع الاول کے بعد پالیٹکس آف لیکس ختم ہوگی جبکہ سیاست گرم ہوگی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں