سعودی عرب میں چھٹیوں کا اعلان

ریاض: سعودی عرب میں قومی دن کی مناسبت سے تعلیمی اداروں میں دو روزہ چھٹی کا اعلان کر دیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق وزارت تعلیم کے مطابق یوم الوطنی پر آج اور جمعرات کے روز تعطیل ہو گی جبکہ جمعہ اور ہفتہ چھٹی کے بعد اتوار کے سکولز معمول کے مطابق کھلیں گے۔

وزارت نے اعلان کیا ہے کہ سکولوں کا عملہ و طلبہ بدھ سے ہفتہ تک چھٹی کریں گے۔ یہ نئے سیشن کی پہلی طویل ہفتہ وار چھٹی ہے۔

23ستمبر کو سعودی عرب کا 92 واں قومی دن منایا جائے گا اس دن کی مناسبت سے جمعرات کو سرکاری اداروں میں چھٹی ہو گی اور اتوار کو دفاتر کھلیں گے۔

سعودی عرب کے قومی دن پر حرمین ٹرین سے مکہ اور جدہ کا سفر کرنے والوں کے لیے خصوصی کرایہ 9.2 ریال مقرر کیا گیا ہے۔

حرمین سروس کے مطابق جدہ کے السلیمانیہ اسٹیشن سے مکہ مکرمہ کا یکطرفہ کرایہ 9.2 ریال رکھا گیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں