اگلے ہفتے سعودی عرب کا دورہ کروں گا: چینی صدر کا اعلان

بیجنگ: چینی صدر شی جن پنگ نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے ہفتے سعودی عرب کا دورہ کروں گا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی صدر سعودی عرب کے اہم دورے پر جائیں گے۔ شی جن پنگ کی شاندار استقبال کے لیے تیاریاں جاری ہیں ، کہا جا رہا ہے ولی عہد محمد بن سلمان خود ان کا استقبال کریں گے۔
یہ ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب حال ہی میں امریکی صدر نے خلیجی ممالک کا دورہ مکمل کیا اور سعودی فرمانروا سمیت ولی عہد ور یگر حکام سے ملاقاتیں کی تھیں۔
خلیجی ممالک کے امور پر نظر رکھنے والے ماہرین کے مطابق چین اب تجاری معاملات سے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے افریقا اور دیگر جگہوں پر عسکری بیسز قائم کرنا چاہتا ہے اور مبینہ طور پر اس کے لیے سعودی عرب سے مدد مانگے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں