برطانوی وزیر صحت ساجد جاوید اور وزیر خزانہ مستعفی

لندن: برطانوی وزیر صحت ساجد جاوید اور وزیر خزانہ رِشی سوناک نے وزیراعظم بورس جانسن کی کابینہ سے استعفیٰ دے دیا ۔
پاکستانی نژاد ساجد جاوید نے ٹویٹر پر کہا کہ برطانیہ کے وزیرصحت کی حیثیت سے خدمات سر انجام دینا اعزاز ہے لیکن اب اچھے ضمیرکے ساتھ اس کردارکو جاری نہیں رکھ سکتا۔
ساجد جاوید کے بعد برطانوی وزیرخزانہ رِشی سوناک بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں، ان دونوں نے بظاہر چیف وہپ کرس پنچر معاملے کے تناظر میں وزیراعظم بورس جانسن کی کابینہ کو خیرباد کہا ہے، چیف وہپ پر جنسی ہراسگی کا الزام ثابت ہوگیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں