عمران خان بتائیں کیا کرپشن کی تحقیقات کرنا دیوار سے لگانا ہے، رانا ثنا کا سوال

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان سب کچھ بتانے کو تیار ہیں لیکن اپنی کرپشن بتانے کو نہیں، کیا کرپشن کی تحقیقات کرنا دیوار سے لگانا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا ٹاک کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کی دھمکیوں اوربلیک میلنگ سے کوئی خوفزدہ نہیں ہو گا۔ وہ کیوں مطالبہ نہیں کرتے کہ ان کی اہلیہ کی لیک آڈیو کا فرانزک کیا جائے۔ پی ٹی آئی کے لوگ تردید کریں کہ بشریٰ بی بی لیک آڈیو ان کی نہیں ہے۔ پی ٹی آئی کا لوگوں کیلئےریلیف روکنے کا بیانیہ بھی سامنے آیا ہے۔ الیکشن چنداضلاع میں ہو رہا ہے، بجلی کے یونٹس کی معافی پورے پنجاب میں دی جا رہی ہے مگر پی ٹی آئی رہنماوں کے بیانات سے ان کا اصل چہرہ بےنقاب ہو گیا کہ وہ غریبوں کافائدہ نہیں چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ جیسا کوئی جرم نہیں، یہ جرم ملک کیلئے باعث شرمندگی ہے۔ عمران خان نے4 سال ہم پر ہی لگائے، انہوں نےبھی کوئی کام نہیں کیا۔ عمران خان بتائیں این آر او چاہتے ہیں یا اقتدار، انہیں ایسی باتیں کرتے شرم آنی چاہیے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں