ایشیا ہاکی کپ: آخری منٹ میں پاکستان کا گول، بھارت یقینی فتح سے محرم

لاہور:ایشیا ہاکی کپ کے سنسنی خیز مقابلے کے آخری منٹ میں گول سکور کرکے پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو یقینی فتح سے محروم کردیا اور میچ ایک، ایک گول سے برابر رہا۔انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کو میچ کے آخر تک ایک گول کی برتری رہی مگر کھیل کے آخری منٹ میں پاکستان کے رانا عبدالوحید نے گول سکور کرکے قومی ٹیم کو شکست سے بچا لیا اور روایتی حریف کے فتح کے خواب ملیا میٹ کردیئے۔بھارت کی جانب سے کارتی سلوم نے گول سکور کیا جبکہ پاکستان کے گول کیپر حسین اکمل کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں