لاہور: بال پین کا استعمال تو ہر کوئی کرتا ہے اور اس کے ڈھکن میں سوراخ بھی تقریبا سبھی نے دیکھا ہو گا لیکن کسی نے کبھی یہ سوچا ہے کہ یہ سوراخ دراصل ہوتا کیوں ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بال پین کے ڈھکن کا سوراخ ایک خاص مقصد کو پورا کرتا ہے، یہ گھٹن کو روکنے کیلئے ہوتا ہے۔ بی آئی سی کرسٹل جو قدیم ترین کمپنیوں میں سے ایک ہے، ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہوا کے دباو کو جاری رکھنے کیلئے ڈھکن کے اوپر سوراخ شامل کیا۔ یہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ اگر کوئی شخص غلطی سے ڈھکن نگل لیتا ہے تو سانس لینے کے قابل رہے اور اس کا دم نہ گھٹے۔کمپنی کی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ “قلم کو لیک ہونے سے روکنے میں مدد کرنے کے علاوہ ہماری تمام اشیا حفاظتی معیارات کی تعمیل کرتی ہیں جو بچوں کے حادثاتی طور پر قلم کے ڈھکن نگلنے کے دوران سانس لینے کے خطرے کو کم کر دیتے ہیں۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک پیج
اس ہفتی کی شخصیت
تازہ ترین
- ترکیہ : نومنتخب صدررجب طیب اردگان آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے
- کشمیر کے معاملے پر مذاکرات کی ضرورت ہے: راہول گاندھی
- سلامتی کونسل کی سوڈان میں امدادکی لوٹ مار اور شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت
- پی آئی اے کا ملائیشیا میں روکا گیا طیارہ وطن واپسی کیلئے تیار
- زرداری پر قتل کی سازش کا الزام، شیخ رشید کیخلاف فردجرم کی کارروائی ایک بار پھرمؤخر