پی ایس ایل 7: کراچی کنگز کا لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 171 رنز کا ہدف

لاہور:پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 171 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جارہے ایونٹ کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کے کپتان بابراعظم کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
کراچی کنگز کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور شرجیل خان نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے پہلا اوور کرایا۔میزبان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 170 رنز بنائے، شرجیل خان 3 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 39 گیندوں پر 60 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر محمد حفیظ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے،کپتان بابر اعظم نے 41 سکور بنائے اور راشد خان کی گیند پر پویلین لوٹ گئے ۔زمان خان نے 15 رنز پر محمد نبی کی اننگز کا خاتمہ کیا،عامر یامین 3، لوئس گریگوری 2 اور صاحبزادہ فرحان 8 اور عماد وسیم صفر پر آؤٹ ہوئے،جوکلارک 24 اور عمید آصف صفر پر ناٹ آؤٹ رہے،حارث رؤف نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں۔
سکواڈ میں کپتان شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان، عبداللہ شفیق، محمد حفیظ، کامران غلام، بین ڈنک، سمت پٹیل، ڈیوڈ ویزے، راشد خان، حارث رؤف اور زمان خان شامل ہیں۔سکواڈ میں کپتان بابراعظم، شرجیل خان، جو کلارک، محمد نبی، صاحبزادہ فرحان، لوئس گریگوری، عماد وسیم، عامر یامین، عمید آصف، محمد طہٰ خان اور محمد الیاس شامل ہیں۔قبل ازیں آج کے روز پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 9 وکٹ کی شکست سے دوچار کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں