‘اپوزیشن تاش کے پتوں کی طرح بکھر رہی ہے، انکے پاس کوئی تعمیری کام نہیں’

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن تاش کے پتوں کی طرح بکھر رہی ہے، ان کے پاس کوئی تعمیری کام نہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے پاکستان تحریک انصاف نیویارک کے جنرل سیکرٹری خورشید بھلی نے ملاقات کی۔ اس موقع پروزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ دیار غیر میں بسنے والے پاکستانی وطن عزیز کے سفیر ہیں، حکومت نے اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا ہے، تحریک انصاف کی حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل سمجھتی ہے اور انہیں حل بھی کر رہی ہے، اپوزیشن نے ثابت کیا ہے کہ وہ وطن عزیز کے ان سفیروں کی خیرخواہ نہیں۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن رہنماؤں نے ہمیشہ عوامی ریلیف کی راہ میں روڑے اٹکائے، اپوزیشن کے منفی حربے ان کی منفی سیاست کیلئے زہر قاتل ثابت ہوئے ہیں، اپوزیشن منفی سیاست کرتی رہے لیکن ہم عوام کی خدمت پر گامزن رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ مری میں ذمہ داروں کی غفلت کا تعین کیا اور ان کے خلاف ایکشن بھی لیا۔ سانحہ مری کی شفاف تحقیقات کے وعدے کو پورا کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں