فرانس میں کورونا کیسز کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، مزید تین لاکھ پچاس ہزار افراد وبا کا شکار

پیرس: فرانس میں کورونا کیسز کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، 24 گھنٹے میں تین لاکھ پچاس ہزار نئے کورونا کیسز سامنے آ گئے جبکہ تین سو اکتالیس اموات ہوئی ہیں۔
فرانس میں پانچ جنوری کو بھی تین لاکھ بتیس ہزار کورونا کیسز رپورٹ ہوئے تھے، یورپ میں اومی کرون ویرینٹ کے پھیلاؤ کے بعد فرانس میں کورونا کیسز کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
فرانس میں رواں ماہ کے وسط تک ویکسین پاس رکھنے والے ہی انڈور تقریبات میں شریک ہوسکیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں