حکومت کا عثمان مرزا ویڈیو کیس کی خود پیروی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عثمان مرزا لڑکا، لڑکی تشدد اور جنسی ہراسگی کیس کی خود پیروی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون و انصاف ملکیہ بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عثمان مرزا لڑکا، لڑکی تشدد کیس میں ہونے والی پیش رفت کے بعد وزارت قانون و انصاف میں وفاقی وزیر قانون کی سربراہی میں اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزارت قانون و انصاف مذکورہ کیس کی خود پیروی کرے گی۔
ملکیہ بخاری نے کہا کہ خاتون کو برہنہ کرنے کی ناقابل تردید ویڈیو اور فرانزک بطور ثبوت ریکارڈ پر موجود ہے، ایسے عمل کرنے والے کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیئے۔
واضح رہے کہ اجلاس میں وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم، پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون و انصاف ملائیکہ بخاری اور آئی جی اسلام آباد شریک ہوئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں