نسلہ ٹاور کا مسئلہ کراچی کا مسئلہ، احساس محرومی بڑھ رہا ہے: محسن شیخانی

کراچی: محسن شیخانی نے کہا ہے کہ نسلہ ٹاور کا مسئلہ کراچی کا مسئلہ ہے، احساس محرومی بڑھ رہا ہے، کراچی کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے۔

چیئرمین ایسوسی ایشن آف بلڈر اینڈ ڈویلپر محسن شیخانی نے ایف پی سی سی آئی عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جو ادارے زمین الاٹ کرتے ہیں کیا ان سے کوئی پوچھے گا ؟ کیا عمارت ایک دن میں بن گئی، اداروں کی ذمہ داری نہیں ؟ عرصہ دراز سے جو اس شہر کے ساتھ ہو رہا ہے وہ انتہا ہے۔

محسن شیخانی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ اور چیف سیکرٹری سندھ ذمہ دار بنیں، ہم اپیل کرتے ہیں کہ آئیں کراچی کیلئے مل بیٹھ کر اقدامات کریں، ایک دن میں بل پاس کرا دیا، کوئی قرارداد پیش نہیں کی، اگر ادارے نہیں چلائے جا رہے تو ان کی نجکاری کر دیں، کاروبار کیسے ہوگا، لوگ سرمایہ کاری کیسے کریں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں