پیپلزپارٹی کا روپے کی مسلسل گرتی قدر پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد: شیری رحمان نے روپے کی مسلسل گرتی قدر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے اپنی ہی نااہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا، گزشتہ 20 دنوں میں روپے کی قدر میں 6.2 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

نائب صدر پیپلزپارٹی و سینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 2018 سے اب تک روپے کی قدر میں 50 روپے سے زیادہ کمی ہوئی ہے، کوئی تعجب نہیں کہ اس ہفتے پاکستان کے قرضوں اور واجبات کا حجم 5.5 کھرب تک پہنچ گیا ہے، معیشت وینٹی لیٹر پر ہے لیکن آپ نے گھبرانا نہیں۔

شیری رحمان نے کہا ہے کہ مارکیٹ میں بے اعتمادی اور روپے کی غیر مستحکم صورتحال معیشت کے لئے تباہ کن ہے، معیشت کی ایسی غیر یقینی کی صورتحال تاریخ میں نہیں دیکھی، معیشت اب آئی ایم ایف کے حوالے کی گئی ہے، معیست کا دیوالیہ ہو چکا ہے لیکن آپ نے گھبرانا نہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں