چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھارتی دعوت کو مسترد کر دیا

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھارتی دعوت کو مسترد کر دیا۔ اسپیکر بھارتی لوک سبھا نے چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی صد سالہ تقریب میں شرکت کی دعوت دی تھی۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ 5 اگست کے غیر قانونی اقدام کو واپس لینے تک بھارت کی کسی تقریب میں شرکت نہیں کروں گا، مودی حکومت نے کشمیریوں کو خصوصی حیثیت دینے والی آئینی شقوں 370 اور 35 اے ختم کر کے ظلم ڈھائے۔
خیال رہے لوک سبھا، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی صد سالہ تقریب کا انعقاد 4 دسمبر کو ہوگا۔ تقریب سے بھارتی صدر اور وزیراعظم نے خطاب کرنا تھا۔ اسپیکر لوک سبھا نے صادق سنجرانی کو لکھے گئے خط میں کہا تھا کہ صد سالہ تقریب میں آپ کی شرکت ہمارے لئے اعزاز ہوگا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں