دوسرا ٹی 20: پاکستان کی 109 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری

ڈھاکہ: پاکستان کی بنگلادیش کے 109 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری ہے۔
بنگلادیش کے اوپنر بلے باز ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے۔ سیف حسن بغیر کھاتہ کھولے شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ محمد نعیم صرف 2 رنز بناکر ہی پویلین لوٹ گئے، محمد وسیم جونئیر نے ان کا شکار کیا۔
مڈل آرڈر بلے بازوں نے بنگال ٹیم کو کچھ سہارا دیا۔ نجم الحسین اور عفیف حسین نے 46 رنز کی شراکت داری قائم کی۔ نجم الحسین نے 34 گیندوں پر 40 رنز کی اننگز کھیلی، جن میں 5 چوکے بھی شامل ہیں، انہیں شاداب خان نے پویلین کی راہ دکھائی، عفیف حسین 21 گیندوں پر 20 رنز بنا سکے۔
بنگال ٹائیگر پاکستان کو بڑا ہدف دینے میں ناکام رہی، مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز بنا سکے۔ محموداللہ 12 جبکہ مہدی حسن نے 3 رنز بنائے۔ قومی ٹیم کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ محمد وسیم جونیئر، حارث رؤف اور محمد نواز نے ایک، ایک شکار کیا۔
واضح رہے بنگال ٹائیگر نے دوسرے ٹی 20 میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی، حسن علی کہ جگہ شاہین شاہ آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا جبکہ بنگلادیشی سکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

یاد رہے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے 4 وکٹوں سے کامیابی سمیٹی تھی، اس میچ میں بہترین کارکردگی پر حسن علی کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔ تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 22 نومبر کو ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں