ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ پہلے سیمی فائنل میں آج ٹکرائیں گے

ابو ظہبی: ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں آج نیوزی لینڈ اور انگلینڈ آخری معرکے میں رسائی کی جنگ لڑیں گے۔
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی پہلی فائنلسٹ ٹیم کون، ابوظہبی میں کیوی اور انگلش ٹیمیں رات 7 بجے میدان میں اتریں گی۔ متحارب ٹیموں نے گروپ مرحلے میں 4 ، 4 میچز جیت کر سیمی فائنل تک رسائی پائی ہے، کیوی ٹیم کو ٹورنامنٹ میں واحد شکست پاکستان نے دی۔
انگلش کپتان اوئن مورگن کو بیٹنگ لائن میں ڈیوڈ مالان، معین علی، جوز بٹلر پر ناز ہے جبکہ کیویز کو ڈیرل مچل، مارٹن گپٹل اور کین ولیمسن پر بھروسہ ہے۔ کیوی کپتان کہتے ہیں کہ انگلش ٹیم کیخلاف کسی غلط فہمی کا شکار نہیں ہوں گے، گروپ میچوں کی کارکردگی برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل کل بروز جمعرات کھیلا جائے گا جس میں پاکستان اور آسٹریلیا مد مقابل ہوں گے۔ قومی اسکواڈ کی آج ٹریننگ شیڈول ہے جس میں آسٹریلیا جیسے مشکل فریق سے نمٹنے سے متعلق ہیڈ کوچ کھلاڑیوں کو ٹپس دیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں