طالبان نے حامد کرزئی ایئرپورٹ کا نام تبدیل کر دیا

طالبان نے حامد کرزئی ایئرپورٹ کا نام تبدیل کر دیا

کابل: طالبان حکمرانوں نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقع حامد کرزئی ایئرپورٹ کا نام تبدیل کر دیا ہے۔ اس کے باہر لگے بورڈز کو ہٹا کر وہاں کابل انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا بورڈ لگا دیا گیا ہے۔

ادھر کابل انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کے آغاز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ طالبان حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو رہا ہے۔ قطر ایئرویز کی ایک پرواز مسافروں کو لے کر آج کابل سے روانہ ہوگی۔

ادھر غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کابل ایئرپورٹ سے پہلی بین الاقوامی پرواز اڑان بھرنے کے لیے تیار ہے، جس پر 200 امریکی اور غیر ملکی شہری آن بورڈ ہیں۔ دیگر غیر ملکیوں میں جرمنی، کینیڈا، یوکرین، نیدرلینڈز، برطانیہ اور اٹلی کے شہری شامل ہیں۔

یہ بات ذہن میں رہے کہ افغانستان میں 31 اگست کے بعد باقی رہ جانے والے غیر ملکیوں کے انخلا پر طالبان نے رضامندی ظاہر کر دی تھی۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ غیر ملکیوں کے انخلا کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے طالبان کو راضی کیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں