اسلام آباد: کورونا وائرس مزید ایک سو اٹھارہ جانیں لے گیا ، ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد سترہ ہزار ایک سو سترہ ہو گئی۔ این سی او سی کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران پانچ ہزار چھ سو گیارہ نئے کورونا مریضوں کا اضافہ ہوا، مثبت کیسز کی شرح دس اعشاریہ ایک سات فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ ملک بھر میں 55 ہزار 128 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ایک کروڑ 15 لاکھ 38 ہزار 771 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا سے متاثر 4826 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 88 ہزار 698 ہوگئی ہے۔ صوبوں کی صورتحال دیکھی جائے تو پنجاب میں 2 لاکھ 88 ہزار 598 افراد کورونا سے متاثر ہیں، سندھ میں 2 لاکھ 77 ہزار 593 کیسز، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 13 ہزار 121، بلوچستان میں 21 ہزار 618 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسلام آباد 72 ہزار 981، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 253 کیسز اور آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 16 ہزار 463 ہوگئی ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 3324 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد کورونا سے صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 89 ہزار 812 ہوگئی ہے۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک پیج
اس ہفتی کی شخصیت
تازہ ترین
- ترکیہ : نومنتخب صدررجب طیب اردگان آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے
- کشمیر کے معاملے پر مذاکرات کی ضرورت ہے: راہول گاندھی
- سلامتی کونسل کی سوڈان میں امدادکی لوٹ مار اور شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت
- پی آئی اے کا ملائیشیا میں روکا گیا طیارہ وطن واپسی کیلئے تیار
- زرداری پر قتل کی سازش کا الزام، شیخ رشید کیخلاف فردجرم کی کارروائی ایک بار پھرمؤخر