آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی، ٹیسٹ اور ون ڈے کی تازہ رینکنگ جاری کر دی

لاہور: آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی، ٹیسٹ اور ون ڈے کی تازہ رینکنگ جاری کر دی۔ ٹی ٹونٹی بیٹنگ رینکنگ میں کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی تیسری پوزیشن برقرار، ون ڈے باولرز ریکنگ میں قومی فاسٹ باولر محمد عامر کا نواں نمبر ہے۔
آئی سی سی نے نئی فہرست میں ٹیسٹ باولنگ رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کم انز کی نمبر ون پوزیشن برقرار رکھی ہے۔ بھارتی لیگ سپنر روی چندر اشوین دوسرے، نیوزی لینڈ کے جیل ویگنر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
ٹی ٹونٹی بیٹنگ رینکنگ میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان پہلے اور آسٹریلیا کے ایرون فنچ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ ٹی ٹونٹی باولرز رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ افغانستان کے راشد خان دوسرے، آسٹریلیا کے ایشٹن ایگر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
ون ڈے باولرز رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کی پہلی پوزیشن، افغانستان کے مجیب الرحمان دوسرے، نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری تیسرے نمبر پر آگئے۔ ٹی ٹونٹی اور ٹیسٹ باولنگ رینکنگ میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ ٹین میں جگہ نہ بنا سکا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں