انگلینڈ میں متنازعہ بل کیخلاف احتجاج تشدد میں تبدیل، متعدد افراد زیر حراست

واشنگٹن: انگلینڈ میں متنازعہ بل کیخلاف احتجاج تشدد میں تبدیل ہوگیا۔ پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔پولیس کے مطابق برسٹل میں مظاہرین نے اہلکاروں پر شیشے کی بوتلیں اور انڈے پھینکے، چہروں پر لیزر لائٹس بھی ماری گئیں جبکہ مشتعل افراد نے اہلکاروں سے ان کی حفاظتی شیلڈز بھی چھیننے کی کوشش کی۔اعلیٰ پولیس حکام نے کہا ہے کہ پر تشدد انتشار برداشت نہیں کیا جائے گا، انگلینڈ میں پولیس کو مزید اختیارات ملنے کے خلاف شہری سراپا احتجاج ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں