کورونا کے مریضوں میں اضافہ: پنجاب کے ہسپتالوں کو مزید 124 وینٹی لیٹرز فراہم

لاہور: پنجاب میں کورونا وائرس کے انتہائی تشویشناک مریض بڑھنے لگے، این ڈی ایم اے نے پنجاب کے ہسپتالوں کو 124 مزید وینٹی لیٹرز فراہم کر دئیے۔11 ٹیچنگ ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی تنصیب کا کام شروع کر دیا گیا۔ لاہور کے ہسپتالوں کو 70 وینٹی لیٹرز فراہم کر دئیے گئے۔ سر گنگارام ہسپتال میں 10، جناح ہسپتال میں 10، میو ہسپتال کو 14 وینٹی لیٹر فراہم کئے گئے۔ جنرل ہسپتال کو 20 اور سروسز ہسپتال کو 16 وینٹی لیٹرز فراہم کر دیئے گئے۔ نشتر ہسپتال ملتان کو 18، ڈی ایچ کیو ہسپتال فیصل آباد اور ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ کو 8 وینٹی لیٹرز دئیے گئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں