لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو لاہور میں ایکسائز پولیس کے اہلکاروں نے روک لیا۔رپورٹس کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم لاہور کے لبرٹی چوک سے گزر رہے تھے کہ محکمہ ایکسائز کے اہلکاروں نے ان کی گاڑی کو روکا۔بابراعظم کی گاڑی پر ٹیکس کی ادائیگی کا ٹوکن چسپاں دیکھ کر عملے نے قومی کپتان بابر اعظم کو قانون کی پیروی کرنے پر سراہا۔قومی کپتان کا کہنا تھا کہ بغیر کسی تفریق کے ڈیوٹی انجام دینا اور چیکنگ کرنا قابل تعریف ہے، اس موقع پر بابر اعظم نے مداحوں کے ساتھ سلفیاں بھی بنوائیں۔یاد رہے کہ لاہور میں محکمہ ایکسائز کی جانب سے ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف مہم جاری ہے۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک پیج
اس ہفتی کی شخصیت
تازہ ترین
- ترکیہ : نومنتخب صدررجب طیب اردگان آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے
- کشمیر کے معاملے پر مذاکرات کی ضرورت ہے: راہول گاندھی
- سلامتی کونسل کی سوڈان میں امدادکی لوٹ مار اور شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت
- پی آئی اے کا ملائیشیا میں روکا گیا طیارہ وطن واپسی کیلئے تیار
- زرداری پر قتل کی سازش کا الزام، شیخ رشید کیخلاف فردجرم کی کارروائی ایک بار پھرمؤخر