گجرات پریس کلب کی نئی ٹیم ک کامیاب ہونے اور نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ قمر زمان کائرہ

گجرات (پ۔ر) چوہدری قمر زمان کائرہ نے گجرات پریس کلب تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گجرات پریس کلب کی نئی ٹیم کو کامیاب ہونے اور نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں پیپلز پارٹی کا ہمیشہ پریس کیساتھ گہرا رشتہ رہا ہے انشاء اللہ اس رشتے کو اِسی طرح برقرار رکھیں گے صحافیوں کیساتھ میری دوستی ہے پیپلز پارٹی ہمیشہ سے یہی چاہتی رہی ہے کہ میڈیا کے ذریعے ہی عوام کو انکے حقوق سے آگاہی دی جائے ماضی میں بھی میڈیا اہم رہا لیکن موجودہ دور میں بہت زیادہ اہمیت اختیار کر چکا ہے عوامی رائے قائم کرنے اور بدلنے میں میڈیا کا کردار رَد نہیں کیا جا سکتا ہے سوشل میڈیا کی وجہ سے عوام میں شعور بیدار ہوا ہے لیکن ہمارے سیاسی شعور میں اُتنی بہتری نہیں آئی بدقسمتی سے انفارمیشن کا معیار بہت بڑھ گیا ہے لیکن سیاسی شعور میں بہتری نہیں آئی جتنی وقت کیساتھ آنی چاہئے تھی اس حوالے سے سیاسی جماعتوں اور میڈیا کو خصوصی طور پر سوچنا ہو گا کیونکہ میڈیا کے ساتھ ملکر بہتر سے بہتر کام کیا جا سکتا ہے جس سے سماج میں اصل تبدیلی و بہتری لائی جا سکتی ہے اگر میڈیا اپنا کردار بہتر طریقے سے ادا نہ کرے تو باقی سارے ادارے خواہ سیاسی جماعتیں‘ عدلیہ‘ فوج ہو یا باقی دیگر ادارے ملکر رول احسن ادا نہیں کر سکتے جتنا میڈیا اکیلے کر سکتا ہے اس حوالے سے میڈیا کی ذمہ داریاں بہت زیادہ بڑھ جاتی ہیں گجرات پریس کلب کے سینئرز صحافیوں محمد یونس ساقی اور طفیل میر کا یہ کمال ہے کہ اُنہوں نے کلب کے اندر تلخی کا ماحول پیدا نہیں ہونے دیا حالانکہ کئی مرتبہ کوششیں بھی ہوئیں مگر اُنہوں نے بڑے تدبر اور حوصلے کیساتھ کنٹرول کیا دُعا ہے کہ ان کی سرپرستی میں تادیر چلیں اور یہ رویہ نہ صرف پریس کلب کے اندر بلکہ دیگر تمام اداروں کے اندر بھی نظر آئے میری دعائیں‘ تعاون اور نیک خواہشات گجرات پریس کلب کی نئی ٹیم کے ساتھ ہیں جب کبھی گجرات پریس کلب ہمیں آواز دے گا ہم اسکے صحافیوں کی آواز کیساتھ آواز ملائے کھڑے ہونگے اُمید کرتا ہوں کہ گجرات پریس کلب کا فورم صحافتی اداروں اور کارکنوں کے مفادات کے تحفظ کا ضامن ہو گا۔ یہ بات خوش آئند ہے کہ پاکستان میں کوئی بھی تحریک چلی تو اُس میں میڈیا کا کردار بڑا شاندار رہا جہاں سیاستدانوں نے قربانیاں دیں وہیں صحافیوں کا خون بھی جدوجہد میں شامل ہے گجرات پریس کلب مقامی اور قومی ایشوز پر سیمینارز‘ مکالمے و مباحثے کروائے تاکہ عوام کی رائے سے سب واقف بھی ہوں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں